نئی دہلی،27/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لئے پانی کو لے کر بڑا تحفہ دیا ہے۔کچھ دن پہلے بجلی کو لے کر کئے اعلان کے بعد اب پانی کو لے کر بھی بڑا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا ہے جن لوگوں کے پانی کے بل کابقایا وہ معاف کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ E، F، G، H کٹیگری کے لوگوں کا (10.5 لاکھ صارفین) 100فیصد پرنسپل اماؤنٹ 31 مارچ تک معاف ہوگا، A اور B کیٹگیری والے صارفین 100فیصدلیٹ ادائیگی سرچارج معاف ہوگی۔C کیٹیگروی والے 100فیصداور 50 پرنسپل اماؤنٹ معاف ہوگا اور ڈی کیٹیگری والوں 100فیصد اور 75فیصدپرنسپل اماؤنٹ معاف ہوگا۔ یہ منصوبہ 30 نومبر تک نافذ ہوگا اور جن کے گھر میں نئے میٹر ہیں ان پر یہ اسکیم نافذ ہوگی۔اسی سلسلے میں وزیر اعلی کیجریوال نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاٹ پر ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ حکومتوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دہلی میں پانی کا بل آتا تھا، پانی نہیں۔اب دہلی میں پانی آتا ہے، بل نہیں۔اگلے 5 سال میں دہلی کے ہر گھر کو 24 گھنٹے صاف پینے کا پانی ملے گا۔یعنی اروند کیجریوال آنے والے سالوں میں تمام گھروں میں 24 گھنٹے صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ بھی کر رہے ہیں۔فی الحال کیجریوال نے کہا کہ اس سے جل بورڈ کو 600 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی اور اس کے لئے تمام صارفین کو خط لکھ کر اپیل کریں گے کہ ہر کوئی اپنا بقایا چکا دے۔انہوں نے بتایا کہ 13.5 ملین کسٹمر جن کی کل واجب الادا ہے، 23.73 لاکھ کل کسٹمر ہیں۔2500 کروڑ روپے گھریلو اور 1500 کروڑ روپے کمرشل پرنسپل اماؤنٹ بقایا ہے۔غور طلب ہے کہ کیجریوال حکومت مکمل طور پر انتخابی موڈ میں آ چکی ہے۔اس سے پہلے حکومت اعلان کر چکی ہے کہ دہلی میٹرو میں خواتین کو مفت میں سفر کرایا جائے گی۔